پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز بغیر کسی آل رآونڈر کے کھیلے گی

بدھ 8 اپریل 2015 15:25

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز بغیر کسی آل رآونڈر کے کھیلے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز بغیر کسی آل رآونڈر کے کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے کچھ دن قبل دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جس میں آل رآونڈر محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ پر پابندی کے بعد وہ صرف بیٹنگ کر سکیں گے ،اور سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی کی رئٹارمنٹ کے بعد اور انور علی کی عدم دستیابی کے باعث ون ڈے سکواڈ میں کوئی آل راونڈر شامل نہیں ۔جبکہ بلاول بھٹی اور سہیل تنو یر ون ڈے سواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔جس کے بعد ون ڈے سکواڈ میں آل راونڈر کی کمی ایک واضح خلا پیدا ہو گیا ہے ۔جو نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں