اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں‘محمد جمیل
بدھ 8 اپریل 2015 16:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں ،امت مسلمہ کوباہمی اختلافات ترک کرکے اسلام دشمن صیہونی طاقتوں کے مکروہ عزائم کوناکام بنانا ہوگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ایک عالمی سازش کے تحت دنیامیں ہر جگہ مسلمان ایک دوسرے کاقتل عام کررہے ہیں ،دیگر مذاہب میں بھی کئی کئی مسالک موجود ہیں مگر کہیں بھی کوئی لڑائی نہیں،امریکہ ،اسرائیل ،بھارت اوردیگر مسلمان دشمن قوتیں مسلم ممالک کو کمزور کرکے انکے قدرتی وسائل تک رسائی کی سازش کررہی ہیں ، مسلم ممالک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ امریکہ اور صیہونی طاقتوں کی دیرینہ خواہش ہے اگر ہم متحد نہ ہوئے تونقصانات کیلئے بھی تیار رہنا چاہئیے،انہوں نے کہا حرمین شریفین کی سیکیورٹی اورتحفظ پرقطعی دو رائے نہیں ہے ، مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر بھی حرمین شریفین کا تحفظ کرینگے ،مگر دیکھنا یہ ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے پٹھو سعودی حکمرانوں نے اپنی بادشاہت قائم رکھنے کیلئے افغانستان، عراق، لیبیا اور شام میں کیا کرداراداکیا؟،امریکہ ان مسلمان ممالک کو نشانہ بنانے کے بعد اب اپنے بڑے اتحادی سعودی عرب میں گھسنے کی سازش کررہا ہے،یمن کی خانہ جنگی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے،امریکہ ، اسرائیل اور بھارت اسے فرقہ واریت کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں ،اب بھی موقع ہے کہ پوری امت مسلمہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی ،جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری ..
الحمرا آرٹ گیلری میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں نمائش کا انعقاد
sقدرتی معدنیات حکومت کا بڑا اثاثہ ہیں: مجتبیٰ شجاع الرحمان
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے۔سپیکر ..
۶وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ..
9نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب
’’200 کلینک آن ویل ، 100رورل ایمبولینس ، ہر ہسپتال میں ڈاکٹر‘‘،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تین میگا ہیلتھ ..
وزیر اعلی مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر صوفیہ شکیل کی ملاقات
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت