علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پولیس ناکے پر شہریوں اور ناکہ پر موجود اہلکاروں میں جھگڑا

ہاتھا پائی ناکے پر موجود مرد پولیس اہلکاروں کی منی بس میں سوار خواتین کی تلاشی لینے کے معاملے پرہوئی‘خواتین کا احتجاج

بدھ 8 اپریل 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس ناکے پر شہریوں اور ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں ے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی کے بعد ایک منی بس جس میں سوار خواتین نے پولیس کیخلاف دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک بند کردی۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا منی بس میں سوار خواتین کی مردانہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے تلاشی لینے پر ہوا۔ خواتین مظاہرین کا مئوقف تھا کہ اگر پولیس نے خواتین کی تلاشی لینا ہی ہے تو پولیس ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔ خواتین کیساتھ مردانہ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں اعلیٰ پولیس حکام کی مداخلت پر احتجاجی خواتین نے دھرنا ختم کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں