لاہور/2نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے4لاکھ80ہزار روپے لوٹ کر فرار

بدھ 8 اپریل 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) نواب ٹاؤن میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجہ میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مقامی شہری تنویر سے4لاکھ80 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شہری تنویر مذکورہ رقم بینک سے نکلوا کر جارہا تھا کہ اس کے تعاقب میں دونوں ڈاکوؤں نے اس روک کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں