حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے‘میاں مقصوداحمد

شہروں اوردیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے بھی زائد ہوگیا ہے‘امیرجماعت اسلامی لاہور

بدھ 8 اپریل 2015 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ملک میں کہیں بھی ہلکی سی آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام فوری طور پر متاثر ہوجاتا ہے۔ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو ملک کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ بجلی کی مجموعی طلب میں بھی قدرے کمی موجود ہے۔ اس کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ صنعت کا پہیہ دن بدن رکتا جارہا ہے۔ فیکٹریاں اور کارخانے بند ہوتے جارہے ہیں۔ جس سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہروں اور خاص کر دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کاروباری معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ لیکن اس سلسلے میں ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ اس حوالے سے کہاں کھڑی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نئی سڑکوں کی تعمیربھی بہت ضروری ہے تاہم پبلک فنڈز کو سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ پانی اور تھرمل طریقے سے بجلی کی پیداوار پر لگانا بھی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں