رنگ روڈ پولیس اور ٹریفک وارڈنزنے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے‘ آل پاکستان ٹرک ٹرالہ موٹر اونرز ایسوسی ایشن

بدھ 8 اپریل 2015 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) آل پاکستا ن ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لالہ یاسر نصیر ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمتین شیخ ،نائب صدر عامر خان ،ملک ریاض اعوان ،تنویر الدین ملک و دیگر گڈز ٹرانسپورٹر ز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پولیس اور ٹریفک وارڈنزنے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے اور ایک ٹرک کے ایک دن میں 3 چالان معمول بن گیا ہے اور رشوت لیتے ہوئے آنے جانے کی اجازات دی جاتی ہے جو کہ افسوس ناک ہے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرزبھاری ریونیو ادا کر نے کے باوجود پر یشانیوں میں مبتلا ہیں جبکہ ٹریفک وارڈنز جو کہ مخصوس ڈیوٹیاں لگواتے ہوئے بھاری رشوت وصول کر نے میں مصروف ہیں اور مختلف بہانے بناتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز کو بلیک میل کیاجا رہا ہے اگر گڈز ٹرانسپورٹرز کے ٹریفک کے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو سخت احتجاجی تحر یک کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں