کراچی میں صرف جماعت اسلامی ہی ایم کیوایم کامقابلہ کر سکتی ہے‘لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کا لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 8 اپریل 2015 22:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستا ن لیاقت بلوچ نے کراچی میں 12 اپریل کو عائشہ منزل پر تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے ، جماعت اسلامی 1970 ء سے این اے 246 سے الیکشن لڑ رہی ہے ، امید ہے کہ تحریک انصاف اپنے امیدوارکو جماعت اسلامی کے حق میں دستبردار کروائے گی ، کراچی میں صرف جماعت اسلامی ہی ایم کیوایم کامقابلہ کر سکتی ہے ، حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ، سیکورٹی اداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کی کوشش کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے دفتر میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہاکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ایک وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔
وفد میں ڈاکٹر عارف علوی ، اسد عمر اور شیری مزاری شامل تھے ۔ ملاقات میں دونوں پارٹیوں نے آئندہ ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت میڈیا پر اس طرح کا ماحول بنایا جارہاہے کہ جیسے کراچی کے ضمنی انتخابات میں صرف ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی حصہ لے رہے ہیں حالانکہ جماعت اسلامی نے حلقے میں درجنوں انتخابی دفاتر کھولے ہیں اور کارکنان ڈور ٹو ڈور اپنے امیدوار راشد نسیم کی انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کراچی کے عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلانے کے لیے قربانیاں لازوال ہیں ۔ 2004 ء کے ضمنی انتخابات میں اسی حلقہ میں ہمارے 12 کارکنان کو شہید کر دیا گیاتھا اور سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر زاہد پرویز کو بھی گولیوں کا نشانہ بنادیا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کوناکام بنانے کے لیے جماعت اسلامی سے تعاون کرے اور اپنے امیدوار کو راشد نسیم کے حق میں دستبردار کروائے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ صولت مرزا کے بیان اور نائن زیر پر رینجرز کے آپریشن کے دوران وہاں سے نیٹو کا اسلحہ برآمد ہوا اور درجنوں مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے ۔ ایم کیو ایم دعوے کرتی تھی کہ کراچی میں طالبان اور طالبانائزیشن پھیل رہی ہے لیکن نائن زیر سے غیر ملکی اسلحہ کی برآمدگی سے یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ کراچی میں دہشتگردی ، لوگوں کو زندہ جلانا ، بوری بند لاشوں اور ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی سیاست کون کررہاتھا ۔لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ضمنی انتخاب کو بااعتماد بنانے کے لیے یہاں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ کروائی جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ 2008 ء اور 2013 ء میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ جعلی اور ٹھپہ مینڈیٹ تھا اور اس وقت بھی این اے 246 میں 20 تا25 ہزار جعلی ووٹ ہیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی بوگس ووٹ کاٹے نہیں گئے ۔ الیکشن کمیشن یرغمال ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ووٹر لسٹیں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں بیٹھ کر تیار کی گئیں۔ ہم گزشتہ30 سال سے دہشتگردی کاشکار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2002 ء کے انتخابات میں راشد نسیم نے اس حلقہ سے 35 ہزار ووٹ لیے تھے ۔ اس سیٹ پر جماعت اسلامی کا حق فائق ہے ۔ ہمارے یو سی ناظم بھی اسی حلقے میں رہائش پذیر ہیں ۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ تحریک انصاف تمام حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے امیدوار کو جماعت اسلامی کے امید وار کے حق میں دستبردار کروالے گی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کو ڈائریکٹرسپورٹس بنا دیا گیا
صوبائی دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہو گی
کمشنر لاہور کا سرکاری قیمتوں پر روٹی و نان کی فروخت کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی شاہو کے علاقے کا اچانک دورہ
کمشنر لاہور کا ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یو ای ٹی میں قائم آر او آفس کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گندم کٹائی کا افتتاح کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا آر او دفتر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ، ..
ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان
ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب
}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء
Wصدر آصف زرداری کے خطاب کے وقت تحریک انصاف
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب