ماہی گیروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے،میرحمل کلمتی

بدھ 8 اپریل 2015 22:37

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میرحمل کلمتی نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں پسنی فشرمین ویلفیئر سوسائٹی کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے جملہ مسائل کو اولین ترجیح دے جارہی ہے۔ پسنی کے ماہی گیروں کی جدی پشتی اراضی پر کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ نمائندہ وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کو ماہی گیروں کے مسائل ومشکلات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے رکن نے وفد کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں