زارااکبر رحیم یار خان میں کل سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں جلوہ گر ہونگی

جمعرات 9 اپریل 2015 11:51

زارااکبر رحیم یار خان میں کل سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں جلوہ گر ہونگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء )ٹی وی اور سٹیج کی نامو اداکارہ زارااکبر کل بروز ( جمعہ ) سے رحیم یار خان کے شاہجہاں آڈیٹوریم میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں جلوہ گر ہونگی ۔

(جاری ہے)

نئے سٹیج ڈرامے میں خصوصی ڈانس آئٹم کی تیار ی کیلئے اداکارہ گزشتہ ایک ہفتے سے ریہرسل کر رہی تھیں۔اسٹیج ڈرامہ ”چناں سچی مچی “کا سپل سات رو ز کا ہوگا جس میں پرفارم کرنے کے بعد زارا اکبر لاہور واپس آجائینگی ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں کوہ نور ،ندا خان ،چند اعلی ،سویر ا خان ،پپو جواد ،حنیف اچانک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر زریاب ساہی اور ڈائریکٹر اکبر بلوچ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں