دنیا کی کوئی پارلیمنٹ حرمین شریفین سے زیادہ مقدس نہیں ہو سکتی‘سینیٹر پروفیسر ساجد میر
جمعرات 9 اپریل 2015 14:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ دنیا کی کوئی پارلیمنٹ حرمین شریفین سے زیادہ مقدس نہیں ہو سکتی،سعودی عرب کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے ،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی پارلیمنٹ کی اجازت کی ضرورت نہیں ، حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب کی سا لمیت اور استحکام ہمارے ایمان کاحصہ ہے ۔
سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر مرکزی دفتر میں میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکچھ لوگ فتنے کوہوا دینا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے کہ آگ پھیلے پاکستان فوری طور پر سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کااعلان بھی کرے اور فوج بھی روانہ کرے۔ پاکستان سعودی عرب کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا۔(جاری ہے)
اپوزیشن کو سوچنا چاہیے کہ ہر معاملے میں مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کی ہرموقع پر سعودی عرب نے مدد کی اس کے لیے وہاں کوئی مجلس شوری نہیں بلائی جاتی وہ پاکستان کی آنکھیں بند کرکے حمایت کرتے ہیں اور ہماری پارلیمنٹ میں غیر ضروری بحث جاری ہے۔
یہ سوال ہی نہیں بنتا کہ سعودی عرب کی مدد کرنی چاہیے یا نہیں، حکومت نے مشاورت کے لیے اجلاس بلاکر اچھا کیا مگر فیصلہ وہی ہونا چاہیے جس میں ملک اور قوم کا مفاد وابستہ ہے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت کو عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنا ہو گی اور عوا م کے جذبات یہی ہیں کہ ہمیں فوری طور پر اپنی فوج سعودی عرب بھیج دینی چاہیے ۔ اوربعض عناصر سعودی عرب میں بادشاہت کو ایشو بناکر حجاز مقدس میں فتنوں کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیشتر ارکان نے یمن کے معاملے میں حقائق کے برعکس سیاسی اور مذہبی تعصب کا مظاہرہ کیا۔ایک طرف مکہ اور مدینہ پر جان قربان کرنے کی بات کی جارہی ہے تو دوسری طرف باغیوں کی حوصلہ افزائی بھی جاری ہے۔ یہ منافقانہ رویہ قابل افسوس ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات ..
پی ایچ اے ہیڈکوارٹر جیلانی پارک میں ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اجلاس
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
جاپانی ثقافتی قونصلرکا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
لاہور،50ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 5 ملزمان گرفتار
سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا،ترجمان
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
لیسکو کی100426 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 88 کروڑ سے زائد کی ریکوری کرلی
لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 71 ہزار 279کیخلاف مقدمات درج
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش