لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج

جمعرات 9 اپریل 2015 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ڈاکٹرز نے لاہور کی چار شاہراہوں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ بند کر کے احتجاج کیاجسکے باعث گاڑیوں کی روانی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے تین سال قبل سروس سڑکچر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک سروس سڑکچر فراہم نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو بھرتی کے وقت گریڈ 18، تنخواہوں میں اضافہ، بغیر تنخواہ کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاوٴس آفیسرز کو اعزازیہ کی ادائیگی کی جائے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں