پیپلز پارٹی کا بھی انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ

میرے حلقے میں حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی‘پہلے مرحلے میں جوڈیشل کمیشن میں این اے 124 کے ثبوت لے کر جائیں گے‘سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 9 اپریل 2015 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ کردیا۔سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی‘پہلے مرحلے میں جوڈیشل کمیشن میں این اے 124 کے ثبوت لے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں این اے 124 لاہور7 میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی بطور جماعت بھی تمام حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت کمیشن میں لے جائیگی۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی۔ شیخ روہیل اصغر کے وکیل نے بھی ردی نکلنے کی تصدیق کی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر جوڈیشل کو پیش کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں