لاہورہائیکورٹ کی طرف سے ملزم کی حبس بیجا کی درخواست خارج کرنے پر والدہ نے شور مچانا شروع کر دیا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)لاہورہائیکورٹ میں ملزم کی حبس بیجا کی درخواست خارج ہونے پر اس کی والدہ نے شور مچانا شروع کر دیا اوربیٹے کی رہائی کیلئے دھائی دینے لگی ۔

(جاری ہے)

ایک خاتون خالدہ پروین نے لاہورہائیکورٹ کے رو برو اپنے بیٹے سجاد کو پولیس کی جانب سے حبس بیجا میں رکھنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ پولیس نے موقف اختیار کیاکہ ملزم کوحبس بیجامیں نہیں رکھابلکہ اسیایک قتل کیس میں گرفتار کیا گیاہے۔عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کی والدہ خالدہ پروین نے احتجاج شروع کر دیااور اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے دھائی دینے لگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں