لاہور ہائیکورٹ کالاپتہ شہری وسیم اقبال کو13اپریل کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم

اگر ڈی ایس پی خود گم ہوجائے تو کیاان کے گھر والے پریشان نہیں ہونگے ‘جسٹس انوار الحق

جمعرات 9 اپریل 2015 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ رنگ روڈ سے لا پتہ ہونیوالے شہری وسیم اقبال کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر پولیس کو مغوی کو 13اپریل کو بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انور الحق نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وسیم اقبال کو 13مارچ کو رنگ روڈ سے اغوا ء کیا گیا تھا جس کا پرچہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کرایا گیا لیکن اتنے دن گزرنے کے باوجود وسیم اقبال کو بازیاب نہیں کروایا گیا ۔

فاضل عدالت نے ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی منصور احمد پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پویس ایک نوجوان کو بازیاب نہیں کرواسکی یہ پولیس کی کارکردگی ہے ۔جسٹس انوارالحق نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر ڈی ایس پی خود گم ہوجائے تو کیاان کے گھر والے پریشان نہیں ہونگے ۔جسٹس انوار الحق نے مغوی کو 13اپریل کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں