پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ،آئندہ دوسال تک بھارتی ٹیم کے دورہ کاخواب نہیں دیکھاجاسکتا‘ شہریار خان

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے اوربھی ٹیمیں ویران میدان آباد کرنے کو تیار ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دینگے

جمعرات 9 اپریل 2015 21:27

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ،آئندہ دوسال تک بھارتی ٹیم کے دورہ کاخواب نہیں دیکھاجاسکتا‘ شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ،زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے اوربھی ٹیمیں ویران میدان آباد کرنے کو تیار ہیں تاہم آئندہ دوسال تک بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کاخواب بھی نہیں دیکھاجاسکتا،انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہاکہ پی سی بی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے سخت محنت کررہاہے اورجلدپاکستانی شائقین کرکٹ پاکستان کے میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوزہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ زمبابوے پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم زمبابوین بورڈ کو کہا ہے کہ مئی میں گرمی ہوتی ہے اگر برداشت کر سکتے ہیں تو آجائیں جب کہ اس حوالے سے ان کے جواب کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ہالینڈ، نیپال اور نمبیبیا کی ٹیموں نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ آئندہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں زمبابوے کے ساتھ سیریز پر بات چیت ہوگی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیمیں دبئی آکر کھیل لیں تو بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی انڈر 19 اور اے ٹیموں کے دورہ پاکستان سے متعلق چل رہی ہے اور جلد دیگر ٹیمیں پاکستان کے ویران میدانوں کوآباد کریں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ میچز لاہور اور کراچی میں منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم بنگلادیش جانے کے لئے تیار ہے اور سیریز میں کامیابی کے لئے تمام فٹ کھلاڑیوں کو ہی اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا،شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔چیئرمین پی سی نے کہا کہ بھارت کو 2 سال تک پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی جاسکتی اور فی الحال روایتی حریف بھارت کا یو اے ای میں پاکستان کے ساتھ کر کھیل لینا بھی بڑی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی اور 2 سال تک انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خواب بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیمیں دبئی آکر کھیل لیں تو بڑی بات ہے۔ٹیم سلیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی فٹ نہیں ہوگا اسے ڈراپ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں