پنجاب حکومت عوام پر پابندیاں لگانے کی بجائے حکومتی اداروں کو فعال بنائیں‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 10 اپریل 2015 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام پر پابندیاں لگانے کی بجائے حکومتی اداروں کو فعال بنائیں ،بجلی کی بچت کے حوالے سے حکومتی اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں جو اقدامات پہلے ہی ناکام ثابت ہو چکے ہیں ان کو دہرایا جا رہا ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کا بے جا اصراف بچت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کلچر تبدیل کرنے کے بجائے سوچ و بچار سے کام لیا جائے تو انرجی سیورز کے استعمال سے بھی بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔ ماضی میں انرجی سیور کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا تاہم ان کی تقسیم کہاں ہوئی، کس نے کی، کوئی نہیں جانتا۔ عوامی سطح پر انرجی سیورز کی فراہمی توانائی کی بچت کا محرک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں حکومتی ناکامیاں سب کے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں