ہائیر کمپنی نے پاکستان میں نیا موبائل سیٹ متعارف کرا دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ہائر کمپنی نے پاکستان میں نیا موبائل سیٹ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ موبائل سستا بھی ہوگا اور لوگوں کی خواہشات پر بھی پورا اترے گا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہائیر موبائل سیٹ کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں روبا سیز گروپ کے صدر شاہ فیصل آفریدی، چیف ایگزیکٹو ہائیر موبائل ذیشان قریشی اور ہائیر ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹو مسٹر ذہانگ ذہونگ نے شرکت کی۔

شاہ فیصل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہائیر نے ہمیشہ صارفین کی سہولت اور ضرورت کو مد نظر رکھا۔ اب موبائل فون انڈسٹری میں بھی جدت لارہے ہیں۔ ذیشان قریشی کا کہنا تھا کہ ہائیر موبائل فون سیٹ کو چوری سے بچانے کے لئے اس میں جدید انٹی تھیفٹ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں