حکومت پنجاب کی جانب سے معذور اور خصوصی افراد کیلئے ’’خدمت کارڈ‘‘ کے نام سے ایک فلاحی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ‘عرفان دولتانہ

جمعہ 1 جنوری 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت پنجاب نے معذور اور خصوصی افراد کے لئے ’’خدمت کارڈ‘‘ کے نام سے ایک فلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد ان افراد کی نہ صرف مالی معاونت کرنا ہے بلکہ ان کو فنی مہارت فراہم کرکے انہیں ایک باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ دوسرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں سکیں اور ملکی ترقی وخوشحالی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا ہدف صوبہ بھر کے انتہائی کم آمدنی والے معذور افراد ہیں ۔پہلے مرحلے میں اس پروگرام سے -2 لاکھ خصوصی افراد مستفید ہوں گے جن کے لئے -2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ان افراد کو ماہانہ1200 روپے کی مالی معاونت یعنی سہ ماہی بنیادوں پر 3600 روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ پروگرام پورے پنجاب میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے اور معذور افراد کو سم جاری کرنے کی تقریب ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ایک ہی وقت میں منعقد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں