پیف کی ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ ماہ رواں میں منعقد ہوگا

جمعہ 1 جنوری 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ رواں ماہ جنوری میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔اس حوالے سے سکول پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ووچر کے ذریعے مفت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی کلاس وائز ووچر کا پی اور کلاس وائز سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ریکارڈ کا پرنٹ بمعہ تصویر کی سکول میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں