حکومت مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے ‘فاروق افتخار
ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے درآمد شدہ گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں فروخت ہورہی ہے
جمعہ 1 جنوری 2016 18:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹرمینل کے ذریعے غیر معیاری ایل پی جی کی درآمد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جو سمگلنگ اور گھٹیا معیار کی زہریلی ایل پی جی کی درآمد کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔
ایک بیان میں ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا کہ وزارت پٹرولیم مقامی ایل پی جی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ نہ صرف اس سے ان گنت خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے بلکہ یہ حکومت کے لیے محاصل کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔(جاری ہے)
فاروق افتخار نے کہا کہ کچھ مفاد پرست امپورٹرز گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں بیچ کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں کیونکہ اس ایل پی جی میں تیزی سے آگ پکڑنے والے زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی ہے جبکہ اس سے قومی خزانے کو بھی بھاری نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے درآمد شدہ گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں فروخت ہورہی ہے لہذا حکومت کو مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور مقامی پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پیداواری لاگت کم کرنی چاہیے بصورت دیگر زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی وجہ سے انتہائی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار