گردوں کی پیوند کاری کے کاروبار میں ملوث مبینہ خاتون عطائی ڈاکٹر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جمعہ 1 جنوری 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد السمیع خان نے گردوں کی پیوند کاری کے کاروبار میں ملوث مبینہ خاتون عطائی ڈاکٹر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے معاملہ دوسرے بنچ کو بھجوا دیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ملزمہ مونا سرفراز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مدعی وحید عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر سرفراز ان کی بیوی مونا سرفراز سمیت 8 افراد نے ان کا گردہ تبدیل کرنے کیلئے 28 لاکھ روپے وصول کئے۔ اسکے باوجود ناقص گردہ لگادیا گیا۔ گردہ تبدیلی کی شکایت پر پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ عدالت رقم واپس کرنے اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دینے کے احکامات جاری کرے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام کارروائی درخواست گزار کی رضامندی سے ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ مونا سرفراز کی درخواست ضمانت میں 12 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی فائل جسٹس صداقت علی خان کو بھجوا دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں