قومی ٹیم میں واپسی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، محمد عامر

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بننے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ نے مجھے ایک اور موقع دیا ہے جس پر تمام دوستوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے اسپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد محمد عامر کو 5 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں