دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت پوری طاقت لگا دے گی‘نیشنل ایکشن پلان کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے،چند شر پسند عناصر سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں

مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت پوری طاقت لگا دے گی،نیشنل ایکشن پلان کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے،چند شر پسند عناصر سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر وزیر اعظم نواز شریف نے بہتر سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں ا نہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جبکہ فوج اور حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہیں،انہوں نے مزید کہا جنرل راحیل شریف فوج کو مضبوط اور آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ہے ماضی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیے گئے مگر سب ناکام ہوئے ،انہوں نے پوری فوج کو متحد کردیا ہے،پاکستان کی فوج اس وقت ایسے دشمن سے جنگ لڑ رہی ہے جو ڈرپوک اور چھوپ کر وار کرتا ہے مگر اب پاک فوج ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی،آپریشن ضرب عضب 80فیصد مکمل ہو چکا ہے 2016دہشتگردوں کا آخری سال ہے ،حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے پاکستانی عوام کو ایک پر امن اور ترقیافتہ ملک دے کر جائے گی ،آئندہ عام انتخابات میں بھی حکومت اپنے کاموں اور عوامی خدمت کی وجہ سے پھر کامیاب ہو کر وفاق میں حکومت بنائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں