ٹیکس ایمنسٹی سکیم قومی معیشت پرشب خون ہے‘پارلیمنٹ میں بحث اورمنظوری کے بغیر اس قسم کی کوئی سکیم قابل قبول نہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ طلال امجد کا عشائیہ سے خطاب

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم قومی معیشت پرشب خون ہے۔پارلیمنٹ میں بحث اورمنظوری کے بغیر اس قسم کی کوئی سکیم قابل قبول نہیں ۔حکمرانوں نے اپنے کالے دھن کوسفیدکرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کااعلان کیا ،پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان نے اسے مستر داوراس کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا ۔

نوازشریف ملک وقوم کی قسمت کے فیصلے کرتے وقت مسلسل پارلیمنٹ کوبائی پاس کرجاتے ہیں۔حکمران مسائل کاپائیدارحل تلاش کرنے کی بجائے ان سے راہ فراراختیار کررہے ہیں۔ وہ ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔شیخ طلا ل امجد نے مزید کہا کہ دفاعی اداروں پراعتماد ہے نااہل حکمرانوں پر نہیں۔

(جاری ہے)

حکمران حدسے زیادہ مصلحت پسند ہیں ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کاکریڈٹ افواج پاکستان کوجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران قومی اداروں کی بجائے اپنے جعلی اقتدار کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں۔کپتان عمران خان نے خیبرپختونخوامیں صوبائی اداروں کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں عوام کوجوابدہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں کسی سرکاری اشتہارپرعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک کی کوئی تصویرنہیں چھپتی جبکہ پنجاب میں ڈینگی بارے اشتہارپر بھی شہبازشریف کی تصویر شائع کی جاتی ہے۔

حکمرانوں نے شوبازی کیلئے قوم کواربوں روپے کاچونالگادیا ۔انہوں نے کہا کہ جولوگ مادروطن میں امن واستحکام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں کریڈٹ پربھی صرف ان کاحق ہے،حکمرانوں کاشمار توان میں ہوتا ہے جودوسروں کے منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں لگا تے ہیں۔حکمران بھائیوں کابس چلے تو وہ ریگستان میں بھی شاہراہیں اورپل بنادیں جبکہ معصوم بچے مناسب طبی سہولیات نہ ہونے سے مرتے ہیں تومریں انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں