وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر زیادتی کا شکار لڑکی کا دوبارہ میڈیکل کرانے کیلئے 4 رکنی بورڈ تشکیل

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعلی پنجاب نے کے حکم پر زیادتی کا شکار لڑکی کا دوبارہ میڈیکل کرانے کیلئے 4 رکنی بورڈ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرا کے دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔ دوسری جانب زیادتی کیس کی کینٹ کچہری میں سماعت ہوئی جہاں متاثرہ لڑکی کے وکلانے عدالت سے استدعا کی کہ متاثرہ لڑکی کی طبیعت خراب ہے اس لئے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 6 جنوری تک مہلت دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں