سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کی جاں بحق وارڈن فرحان جاوید کے گھر آمد ،اہل خانہ سے ملے اور دعائے مغفرت کی

موحوم نے محنتی اور ذمہ دارانہ طریقے سے فرائض انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا جسے کھبی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ‘ گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2016 17:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ جاں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن فرحان جاوید کے گھر گئے،اسکے والد اور اہل خانہ سے ملے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ۔انہوں نے اکاؤنٹس انچارج کو ہدایت کی کہ فرحان کے اہل خانہ کوفوری واجبات کی رقم اداکردی جائے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ ہم ہر گھڑی فرحان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران اپنی جا ن کا نذرانہ پیش کرنے والے سٹی ٹریفک پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں انکی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سی ٹی او ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ اسکے گھر گئے، اہل خانہ سے تعزیت کی ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ فرحان جاوید انتہائی محنتی ،اور ذمہ دار انہ طریقے سے فرائض انجام دیتے ہوئے محکمے کیلئے جا ن کا نذرانہ پیش کیا جسے کھبی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں