آٹو رکشے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جھلس کرزخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)کوٹ لکھپت کے علاقے میں آٹو رکشے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جھلس کرزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چندرائے روڈ پر رواں دواں آٹو رکشے کا سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے بعد رکشے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے رکشے میں موجود رمضان اورنادرسمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں