اسلام کالا دھن کو سفید دھن کرنیکی اجازت نہیں دیتا،ٹیکس چوری شرعا ً ،قانونا ً اور اخلاقاً جرم ہے معاف نہ کیا جائے ،علامہ ممتاز اعوان

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء )کُل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اور ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل چاروں مسالک کے علماءِ کرام مفتی سید عاشق حسین رضوی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی ،مفتی عبد اﷲ روپڑی اور مولانا عمر حیات سیال نے ٹیکس چوروں کو چھوٹ دینے کے ضمن میں کالا دھن کو سفید کرنیکی شدید مذمت کی ہے اور اسے کریمنلز افراد کو سہولت مہیا کرکے انکی حوصلہ افزائی کی گئی جنہوں نے ٹیکس چوری کے ذریعے ملک و قوم سے غداری کی علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ اسلام کالادھن کو سفید دھن کرنیکی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دیتا ٹیکس چوری شرعاً ،قانوناً اور اخلاقاً ایک بڑا جرم ہے جنہیں ہرگز معافی نہ دی جائے جبکہ اس ضمن میں کوئی بھی قانون سازی 1973ء کے اسلامی آئین کے بھی منافی ہوگی کیونکہ 73ء کے آئین میں قرآن و سنت کے منافی کوئی بھی قانون سازی کرنیکا پارلیمنٹ کو بھی اختیار نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں