بھارت کی باضابطہ مذاکرات پررضامندی خوش آئند ہے‘ پاکستان اوربھارت پڑوسی ہیں جو آپس میں تناؤیاتصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے،عارف پرویز

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے ممتازرہنماء ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہپاکستان اوربھارت پڑوسی ہیں،دونوں ملک آپس میں تناؤیاتصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔پڑوسی تبدیل نہیں کئے جاسکتے اسلئے بھارت کوجارحانہ سوچ بدلناہوگی ۔بھارت کی پاکستان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات پررضامندی خوش آئند ہے،دونوں طرف کے عوام امن کے خواہاں ہیں۔

حالیہ پیشرفت کاکریڈٹ پاکستان کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوررس ویژن کوجاتا ہے،انہوں نے اپنے ہم منصب مودی کوموم کردیا ۔وفاقی حکومت کوسفارتی ناکامی کاطعنہ دینے والے اب اپنا چہرہ چھپاتے پھررہے ہیں۔وہ گلشن کالونی میں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ملک عارف پرویز نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس تنازعات کے پرامن اورپائیدارحل کیلئے بات چیت سے بہترکوئی آپشن نہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے اس بار بھارت کی منتخب قیادت ڈائیلاگ کی کامیابی کیلئے بھرپورسنجیدگی اورنیک نیتی کامظاہرہ کرے گی ۔ ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف بڑے بڑے دعوؤ ں کی بجائے پریکٹیکل کے حامی ہیں ،وہ اپنے فرائض منصبی کی بجاآوری میں کوئی کمپرومائز نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی منتخب حکومت کواپنے بارے میں انتہاپسندی کاتاثرزائل کرنا ہوگا ۔بھارت جذبہ خیرسگالی کے طورگرفتار کشمیری حریت پسندوں کوغیر مشروط پررہا کردے ،اُس کے اِس اقدام سے مذاکرات پرمثبت اثرپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اوردشمن کی طرف سے ہرقسم کی جارحیت کادفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مگراس کے باوجود ہم پڑوسی ملکوں کے ساتھ برابر ی کی بنیادپرخوشگوارتعلقات کے حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں