اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پرآنیوالے گھروں کی منتقلی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائیگا‘ امین وینس
روٹ پر ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے حوالہ سے آنے والے تمام مسائل کے حل کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ایل ڈی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا‘ سی سی پی او لاہور کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 21:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے حوالہ سے آنے والے تمام مسائل کے حل کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ایل ڈی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گااور روٹ پرآنے والے گھروں کی منتقلی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے گا، شہر میں تجاوزات کے حوالہ سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے مکمل تعاون کیا جا رہاہے اور جہاں کہیں بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بنی وہاں پولیس اور انتظامیہ ملکر معاملے کا حل کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اورنج لائن ٹرین اور شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ایل ڈی اے اور پولیس کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان ،ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اطہر اسماعیل، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ،ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک،ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، تمام ڈویژنل ایس پیز ، اسسٹنٹ کمشنزرز اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے روٹ پر آنے والے تمام گھروں کے مالکان سے خوش اسلوبی سے معاملات طے کیے جائیں گے اور ان کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے اورنج لائن ٹرین کی تکمیل کے بعد شہریوں کو آسان اور جدید سفری سہولیات مہیا ہونگی ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے اس موقع پر کہا کہ آج سے تین سال قبل جب میٹرو بس کے روٹ کے معاملات طے کیے جا رہے تھے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کر کے خوش اسلوبی سے معاملات نمٹائے گئے تھے اب بھی انشا اﷲ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر معاملات کو طے کریں گے ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے شروع کیے گئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس مکمل تعاون کر رہی ہی اور شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں عوام بہت تیزی سے گردوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے
مسلم لیگ لیبرونگ آفس میں چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کری:متحدہ علما کونسل
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے : مولانا زاہد محمود قاسمی
مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریںگی۔ مسز ملک
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد
لاہور پولیس کے رواں سال میں اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام