آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے 15 سنگل اورسات ڈویڑن بنچز تشکیل

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر15 سنگل اورسات ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چار ڈویڑن اوردس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویڑن اوردو سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے دو سنگل اورایک ڈویڑن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویڑن اورتین سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول کیسوں کی سماعت کریں گے۔واضح رہے موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے عدالت عالیہ کے زیادہ تر جج چھٹیوں پر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں