پرویز خٹک پنجاب کی شب وروز ہونیوالی ترقی پر تعصب کی بجائے خیبرپختونخوا کی حالت زار پر توجہ دیں‘ زعیم حسین قادری

مرکز وفاق کی علامت ہے، پرویز خٹک وفاقی سلامتی اور مضبوطی کو کمزور کرنے سے بازرہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پنجاب کی شب وروز ہونے والی ترقی پر تعصب کی بجائے خیبرپختونخوا کی حالت زار پر توجہ دیں۔مرکز وفاق کی علامت ہے، پرویز خٹک وفاقی سلامتی اور مضبوطی کو کمزور کرنے سے بازرہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو اندرون ملک کے علاوہ عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب دیگر صوبوں میں عوامی فلاحی وترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے بھی بھرپور مدد فراہم کررہا ہے۔سیدزعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ نفاق پیدا کرکے ملک بھر کی ترقی کے ضامن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔پرویز خٹک اور ان کے دھرنا پرور لیڈرہمیشہ ملکی اتحاد،ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود کو مقدم رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں