پیٹرول قیمتوں میں کمی نہ کرنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے ،ثروت اعجاز قادری
داعش دہشتگرد تنظیم ہے اس کا وجود ملک میں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
ہفتہ 2 جنوری 2016 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے ،بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے تناسب کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 15روپے کمی ہونی چاہیے ،نئے سال کے پہلے روز پیٹرول قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام دشمن پالیسی ہے ،حکومت بتائے بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جارہا ہے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرئے ،ملک سے مایوسی اور انتہاپسندوں کو ختم کرنا ہے تو عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ،داعش دہشتگرد تنظیم ہے اس کا وجود ملک میں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کے سہولت کاروں کو سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے ،حکومت داعش اور طالبان کے ساتھ کالعدم تنظیموں پر گہری نظر رکھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ،ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام و ملک دشمن قوتوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے دہشتگردی ،انتہاپسندی کا ملک سے مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ،حکومت محب وطن امن پسند قوتوں کو آگے لاکر دہشتگردی اور انتہاپسندی کیلئے موثر اقدامات کرئے ،ضرب عضب آپریشن دہشتگردوں کیلئے تلوار ہے ،ضرب عضب کی تلوار سے دہشتگردوں کاصفایا کرنا پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
احتساب عدالت،بدعنوانی ریفرنس میں گرفتار شریک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، ملزم کو رہا کرنے ..
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی
عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند