شیعہ رہنما آیت اﷲ الشیخ باقرالنمر کی شہادت ، شیعہ تنظیموں کاتین روزہ سوگ، یوم احتجاج کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اﷲ حافظ ریاض حسین نجفی اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سعودی حکومت کے ممتاز شیعہ عالم آیت اﷲ الشیخ باقرالنمر کوشہید کرنے کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیانات میں رہنماوں نے کہا کہ آل سعود کے مظالم ناقابل معافی ہیں۔ انہیں بے گناہ خون کا حساب دینا ہوگا۔ عوام کے حقو ق کی بات کرنا جرم بن گیا۔ لیکن سعودی بادشاہت مظلوموں کی آواز کو مزید دبانہیں سکتی۔ اسے حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الشیخ باقرالنمر نے سعودی عوام کے جمہوری اور شہری حقوق کے لئے آواز بلند کی ۔ یہی وہ جرم ہے جس کی بنا پر شیخ باقرالنمر جیسے بہاد ر عالم دین کو شاہی عدالت کے حکم پر شہید کردیا گیا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مکتب اہل بیت ؑ میں شہادتوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ آئمہ کوبھی شہید کیا گیا مگر علم حق کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق کافر حکومت تو برقرار رہ سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ آل سعود نے شام ، یمن اور بحرین میں بھی مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں دہشت گرد گروہوں کی مالی امداد کی جارہی ہے۔ یہ آگ آل سعود کو بھی ایک دن اپنی لپیٹ میں لے گی۔ان کا کہنا آیت اﷲ باقرالنمر پرامن جدوجہدپریقین رکھتے تھے۔ میڈیا میں انہیں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا رہنما قراردینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں