لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والی لڑکی اور مرکزی ملزم کے مابین پیغامات کے تبادلے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 22:58

لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والی لڑکی اور مرکزی ملزم کے مابین پیغامات کے تبادلے کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والی لڑکی اور مرکزی ملزم کے مابین وٹس پر پیغامات کے تبادلے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران متاثرہ لڑکی اور کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کے مابین وٹس ایپ کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کا ریکارڈ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ان پیغامات میں لڑکی کی جانب سے عدںان ثناء اللہ سے ملاقات کیلئے خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر واقع جس ہوٹل میں مبینہ زیادتی کا واقعہ ہوا تھا اسی ہوٹل میں متاثرہ لڑکی اور عدنان ثناء اللہ کے مابین متعدد ملاقاتیں ہو چکی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں