کور کمانڈر کراچی نوید مختار کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ آف چیف سٹاف جنرل راشد محمود ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،گورنر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، سید خورشید شاہ سمیت دیگر کی شرکت کی

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں چیئرمین جوائنٹ آف چیف سٹاف جنرل راشد محمود ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، ڈی جی رینجرز پنجا میجر جنرل عمر فاروق برکی ،سندھ کے صوبائی وزیر مراد علی شاہ ،سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول ، سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاء ،گلوکار شہزاد رائے ،اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان، کرکٹر معین خان ،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں