فاروق مینگل کی زیر التواء فلم ”ہجرت“بالا آخرمکمل ‘16جنور ی کو فلم نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 3 جنوری 2016 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) نامور ہدایتکار فاروق مینگل کی زیر التواء فلم ”ہجرت“بالا آخر تیار ہو ہی گئی جبکہ16جنور ی کو فلم نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ افغان جنگ اور افغان مہا جرین کی کہانی پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں اداکار ار اسدزمان اور ماڈل رابعہ بٹ نے مر کزی کردار اداکیا ہے جبکہ فلم کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں فلم بند کیا گیا ہے جبکہ بقیہ کاسٹ میں اداکار نعمان اعجاز ‘ندیم بیگ ‘سلمیٰ آغا‘ایوب کھوسہ ‘مراکشی اداکارہ وائم دھامنی اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں