میرے ہسپتال کی تعمیر روکنے کیلئے کسی نے “کالا جادو“کر دیا ہے‘فلم سٹار میراکا دعویٰ

اتوار 3 جنوری 2016 12:03

میرے ہسپتال کی تعمیر روکنے کیلئے کسی نے “کالا جادو“کر دیا ہے‘فلم سٹار میراکا دعویٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) فلم سٹار میرانے کہا ہے کہ میرے ہسپتال کی تعمیر روکنے کیلئے کسی نے “کالا جادو“کر دیا ہے مگر میں بھی ہمت ہار نے والوں میں سے نہیں اور کوشش جاری رکھوں گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں میرانے کہا کہ میں نے غر یبوں کیلئے ہسپتال کی تعمیر کیلئے بہت زیادہ کوشش کیں اور اب بھی کر رہی ہوں مگر اصل رکاوٹ میرے مخالفین کا مجھ پر کروایا جانیوالا ”کالا جادو “ہے جس کے توڑ کیلئے میں نے مختلف مذہبی لوگوں سے رابطہ کر لیا ہے اور بہت جلد اس کا توڑ کر لیا جا ئیگا اور مجھے امید ہے کہ اسی سال میری ہسپتال بنانے کی خواہش ضرور پوری ہوجا ئیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں