جو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے ‘ سید نور

2015ء میں اچھی فلمیں پیش کی گئیں ، ”رانگ نمبر “میں یاسر نواز کے کام نے بیحد متاثر کیا ‘ سینئر ہدایتکار

اتوار 3 جنوری 2016 13:17

جو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے ‘ سید نور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء)ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ اداکاری اصل میں اپنی ذات کی نفی ہوتی ہے جو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے ۔ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ، ایسے بھی اداکار ہیں جو سکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کے لئے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دئیے جائیں اور وہ کبھی بھی مایوس نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ میری صورت سینئر اداکار ندیم بیگ بہت سے بہت ملتی ہے ۔اس حوالے سے ندیم بیگ نے ایک مرتبہ میرے بارے میں ایک تقریب میں کہا تھاکہ سید نور کی شکل مجھ سے بہت ملتی ہے مگر اس کا جتنا فائدہ سید نور نے اٹھایا ہے اتنا میں نہیں اٹھا سکا ۔ سید نور نے کہا کہ 2015ء میں اچھی فلمیں پیش کی گئیں ،مجھے ”رانگ نمبر “میں یاسر نواز کے کام نے بیحد متاثر کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں