نامور سٹارز کے ساتھ نئے آنے والے سکرین کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی پہچان بنا رہے ہیں ،یاسر جاوید

یہ پلیٹ فارم فنکاروں اور گلوکاروں کی سر گرمیاں جاننے اور رابطے کا بھی آسان ذریعہ ہے‘”شوبز ڈیسک “ کے روح رواں کی گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 13:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) سوشل میڈیا کے مشہور پیج ” شوبز ڈیسک “ کے روح رواں یاسر جاوید نے کہا ہے کہ نامور سٹارز کے ساتھ نئے آنے والے سکرین کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنی پہچان بنا رہے ہیں ، سوشل میڈیا پرستاروں کے لئے اپنے پسندیدہ فنکاروں اور گلوکاروں کی سر گرمیاں جاننے اور ان سے رابطے کا بھی آسان ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں یاسر جاوید نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نامور سٹارز کے ساتھ نئے آنے والوں کو بھی پروموٹ کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک مثبت سر گرمی ہے جس سے نئے فنکاروں کو اپنی پہچان بنانے میں بڑی مدد مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں