نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے گھرمیں گھسنے پر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی ،ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

اتوار 3 جنوری 2016 14:22

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے گھرمیں گھسنے پر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ بتایاگیا ہے کہ ٹھوکر کے علاقہ چوہنگ کے قریب ایڈن ولاز ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی بلاک میں چار ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کرنے کیلئے گھسنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کی طرف سے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عابد نامی سکیورٹی گارڈموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ حنیف شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس نے ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز اور متعلقہ گھر کے اہل خانہ کے بیانات بھی قلمبند کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں