گلوکار استاد رفاقت علی خان کی والدہ انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 3 جنوری 2016 15:02

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء)کلاسیکی موسیقی کے نامور گلوکار اورشام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد رفاقت علی خان کی والدہ مائی اللہ وسائی گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

ان کی عمر 80برس تھی، وہ گذشتہ 4 ماہ سے علیل تھیں،مرحومہ کی نمازہ جنازہ جناح کالونی سمن آباد لاہو ر میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں شوبز فنکاروں سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی،مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، وہ پرائڈ آف پرفارمنس استاد نزاکت علی خان (مرحوم) کی بیوہ تھیں۔

رفاقت علی خان کی والدہ کے انتقال پر گلوکارہ سائرہ نسیم‘حمیرا چنا‘حمیرا ارشد، گلوکارانور رفیع‘آصف جاوید،طارق طافو‘ابرارالحق‘جواد احمد‘اداکار سہیل احمد‘افتخار ٹھاکر‘ناصر چنیوٹی اور دیگر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کر نے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں