نابیناوٴں کی تعلیمی زبان ”بریل کا عالمی دن‘ ‘کل منایا جائے گا

اتوار 3 جنوری 2016 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نابیناوٴں کی تعلیمی زبان ”بریل کا عالمی دن‘ آج (پیرکو) منایا جائے گا۔بریل (Braille ) ابھرے ہوئے حروف کو پڑھنے کا ایک طریقہ ہے ،جو نابیناوٴں کی تعلیم کے لیے ایجاد ہوا۔ یہ حروف چھو کر پڑھے جاتے ہیں۔ چھ لفظوں کی مدد سے حروف کے ہندوسوں کی علامتیں بنائی جاتی ہیں حرف شناسی کا یہ طریقہ پیرس کے ایک مدرس (school master) میں ایک نابینا لوئی بریل نے 1834ء میں ایجاد کیا۔

لوئس بریل 4 جنوری 1809ء کو فرانس میں پیدا ہوا ۔ ابھی اس کی عمر صرف3 سال کی تھی کہ ایک حادثے میں آنکھوں کی روشنی جاتی رہی ۔ لوئس بریل کی تعلیم حاصل کرنے کی شدید خواہش تھی تو اس نے’ ’ رائل انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ یوتھ“ میں داخلہ لے لیا ۔

(جاری ہے)

اس ادارے کا روح رواں کا نام ویلنٹائن ہووے تھا، وہ خود تو نابینا نہیں تھا ،لیکن اس نے اپنی زندگی نابینا افراد و بچوں کے لیے وقف کی ہوئی تھی ۔

ہووے نے نابینا افراد کو تعلیم دینے کے لیے ایک سسٹم بنایا ہوا تھا، جو کافی مشکل تھا تاہم لوئس بریل نے نے اپنا فارغ وقت اس زبان کو اسان بنانے کیلئے خرچ کیا۔اس نے حروف تہجی، اوقاف کے خطوط اور ریاضی علامات کے علاوہ میں 63 علامات ایجاد کیں ۔یوں اس نے کاغذ پر ابھرے ہوئے نقطوں سے ایک مکمل زبان تیار کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں