طالبہ زیادتی کیس ، مرکزی ملزم عدنان سمیت 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

اتوار 3 جنوری 2016 15:33

طالبہ زیادتی کیس ، مرکزی ملزم عدنان سمیت 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء)طالبہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عدنان سمیت 8ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع ،تھانہ ریس کورس کی پولیس نے مرکزی ملزم عدنان کو پروٹوکول کے ساتھ مقامی عالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزتھانہ ریس کورس کی پولیس نے طالبہ زیادتی کیس میں ملوث آٹھوں ملزمان کو مقامی عالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،عدالت میں تفتیشی آفیسر نے 6روزہ جسمانی ریما نڈ ختم ہونے کے بعد مزید8روز ہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی،تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے مزید 3روزہ ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں