پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت پنجاب مالیاتی کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کردیا

وزیر برائے مقامی حکومت ‘لوکل گورنمنٹ ‘پنجاب اسمبلی کے 5ممبران اور اور2اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے ‘ٹوٹل 11ہوں گے ‘ محکمہ خزانہ کمیشن کا سیکرٹریٹ ہو گا

اتوار 3 جنوری 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت پنجاب مالیاتی کمیشن کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب نئے ایکٹ کے تحت پنجاب مالیاتی کمیشن کے ارکان کی تعداد11کردی گئی ہے جس میں وزیر برائے مقامی حکومت ‘لوکل گورنمنٹ ‘پنجاب اسمبلی کے 5ممبران اور اور2اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے جبکہ محکمہ خزانہ کمیشن کا سیکرٹریٹ ہو گا جبکہ مذکورہ کمیشن صوبائی حکومت کی جانب سے دےئے جانیوالے فنڈز ‘محصول سے حاصل ہونیوالی رقوم کی مقامی حکومتوں کے در میان تقسیم کر یگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں