وزیر اعلی پنجاب کا صنعت کارخواجہ خاور رشید کے والد وسینئر صحافی شاہین عتیق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 3 جنوری 2016 17:02

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف صنعت کار ،وفاقی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی امن وامان کمیٹی کے چیئرمین اورمسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے نائب صدر خواجہ خاور رشید کے والد خواجہ محبوب الہی اورسینئر صحافی و سٹی 42کے سینئر رپورٹر شاہین عیتق کی والدہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے سوگوار خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ارواح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں