ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے ”باریاں “لینے والوں کا راستہ روکنا ہو گا‘ ورنہ کر پشن اور لوٹ مار جیسے مسائل حل نہیں ہوسکتے ‘ عدل اور بے حمانہ احتساب بنیادی چیز ہے جب تک ملک میں بے رحمانہ احتساب نہ ہوگا کوئی غریب کی بات نہ سنے گا‘جمہوریت کے نام پرسب مل کرکھا رہے ہیں اسی لئے ہم صدارتی نظام کے حامی ہیں‘ہم آئندہ انتخابات تک اپنی پارٹی کا دائر کا ر ملک کے کونے کونے تک لیکر جائیں اور ملک کو کر پشن ‘لاقانونیت ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھر پور جد وجہد کر یں گے‘ پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کا انٹر ویو
اتوار 3 جنوری 2016 22:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے ”باریاں “لینے والوں کا راستہ روکنا ہو گا ورنہ کر پشن اور لوٹ مار جیسے مسائل حل نہیں ہوسکتے ‘ عدل اور بے حمانہ احتساب بنیادی چیز ہے جب تک ملک میں بے رحمانہ احتساب نہ ہوگا کوئی غریب کی بات نہ سنے گا‘جمہوریت کے نام پرسب مل کرکھا رہے ہیں اسی لئے ہم صدارتی نظام کے حامی ہیں‘ہم آئندہ انتخابات تک اپنی پارٹی کا دائر کا ر ملک کے کونے کونے تک لیکر جائیں اور ملک کو کر پشن ‘لاقانونیت ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھر پور جد وجہد کر یں گے ۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مار کا نظام ملک کو دیمک کی طر ح چاٹ رہا ہے اور مفاد پر ستوں نے ایک دوسرے سے مک مکاؤ کر رکھا ہے جسکی سزا کسی اور کو نہیں پاکستان کے غر یب عوام کو مل رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتی اپنے ذاتی مفادات نہیں ملک کو مسائل سے نجات دلانے اور اسکی ترقی اور خوشخالی کیلئے بنائی ہے اور میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری جماعت ان کی امنگوں کے مطابق سیاست کر یگی اور ملک کو کر پٹ نظام سے نجات دلائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو جمہوری انداز میں چلانے میں ناکام ہوگئی‘ادارے تباہ ہوچکے ہیں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، اداروں کی بجائے افراد کو مضبوط کرنے کی پالیسی نے ملک کو کھوکھلا کر دیا‘ پارلیمانی نظام ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے ریاست کی بہتری کے لئے صدارتی نظام لانا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر