پیپلزپارٹی جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالف ہے‘آ ئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ‘ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں‘اگر ڈاکٹر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں‘ وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت
پیر 4 جنوری 2016 14:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے ‘ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں‘اگر ڈاکٹر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں‘ وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔
سوموار کے روز لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہے ‘ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی آرمی چیف کا سب سے بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بڑے کارنامے سرانجام دیے اور انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق جو وقت مقرر ہے اس پر ریٹائرمنٹ ہونی چاہیے‘ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اور دیکھتے ہیں کہ میاں نوازشر یف کب اپنے پاؤں ہر کلہاڑامارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں ہے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے اور حالات کسی صورت بھی خراب نہیں ہونے چاہئیں اور دونوں ممالک بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر یں ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزا زاحسن نے کہا کہ اگر عاصم میں کر پشن میں ملوث ہیں توانکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے مگر پیپلزپارٹی دہشت گرد اور نہ ہی ڈاکٹر عاصم دہشت گر دہیں پیپلزپارٹی کو ہمیشہ احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا تا ہے اور جہاں تک آصف علی زرداری کا تعلق ہے تو وہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں اور جیسے ہی ڈاکٹرز انکو اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے جب بلاول بھٹو بیر ون ملک تھے توانکے بارے میں سوال کیے جاتے وہ کیوں نہیں آرہے ؟اب آصف علی زرداری بیرون ملک ہیں تواس پر شور مچایا جا رہا ہے ۔انہوں نے حکومت کے پانچ سال پورے ہونے سے قبل رخصت ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ اپنی ہی غلطیوں سے نقصان اٹھاتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومتی مدت پوری نہیں کرسکیں گے اور دیکھتے ہیں کہ میاں نوازشر یف کب اپنے پاؤں ہر کلہاڑامارتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت اور آئین وقانون کی بات کی ہے مگر وفاقی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جو آئین اور قانون کی بالکل نفی کر رہی ہے اور اگر سندھ حکومت اپنے حق کی بات کر رہی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں انکو انکا حق ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی وفاق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور بلاول بھٹو دورہ پنجاب کے دوران نہ صرف پارٹی عہدیداروں بلکہ کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کر یں گے اور پنجاب میں بھی بہت جلد پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو کر سامنے آئیگی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو