محفوظ مستقبل کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے‘ شہباز شریف

پیر 4 جنوری 2016 14:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے،دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم کر کے ہی پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب لاہورمیں منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا ،استحکام،ترقی،خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے،وطنِ عزیز سے ہر قیمت پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں