حکومت پنجاب نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بہت توجہ دی ہے ،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

پیر 4 جنوری 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہحکومت پنجاب نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بہت توجہ دی ہے ۔دانش سکول سسٹم نے غریب ترین گھرانوں کے بچوں پر معیاری تعلیم کے دروازے کھول دےئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا فروغ تعلیم کے حوالے سے ایک اور انقلابی اقدام ہے ۔

جس کے ذریعے وسائل کی کمی کے شکار گھرانوں کے ایک لاکھ ہونہار طلباء و طالبات کوتعلیمی وظائف فراہم کیے گئے ہیں اور وہ اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی فنڈ کی یہ بھی ایک نمایاں خوبی ہے کہ اس فنڈ سے نہ صرف پنجاب بلکہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات بھی مستفید ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے قومی وحدت کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کرکے تعلیمی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی ٹرسٹ کی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیمی مواقع کی فراہمی اچھی کاوش ہے۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی۔ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں -علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کے دو محکمے بنادیئے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے - صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔

وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت کا خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے-ڈاکٹرز ، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں